4 اکتوبر 2011 - 20:30

پاکستان کےوفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (نواز) مارچ میں ہونے والے سینٹ انتخابات کی وجہ سے پاکستان میں بحران پیدا کر رہی ہے تاہم مارچ بھی گزر جائے گا، جمہوریت قائم رہے گی۔

ابنا: پاکستان کےوفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (نواز) مارچ میں ہونے والے سینٹ انتخابات کی وجہ سے پاکستان میں بحران پیدا کر رہی ہے تاہم مارچ بھی گزر جائے گا، جمہوریت قائم رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور حکومت میں بجلی کی پیداوار میں کوئی اضافہ نہیں کیا تھا، حکومت نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے ایک بڑی رقم جاری کر دی ہے، اتحادیوں کے تحفظات دور کرینگے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے کروڑوں عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں یہ سب قیاس آرائیاں ہیں کہ پیپلز پارٹی تنہائی کا شکار ہو گئی ہے۔ پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک عوام میں موجود ہے یہ غریب عوام کی پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اختلاف رائے ہوتا ہے، اگر کوئی تحریک چلاتا ہے تو بڑے شوق سے چلائے لیکن توڑ پھوڑ نہ کریں اس سے ملک اور عوام کی املاک کو نقصان پہنچتا ہے اور یہ غیر جمہوری قوتوں کو دعوت دینا چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ کی سب سے بڑی وجہ دہشت گردی ہے، دہشت گردی کیخلاف اب تک 60 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں اگر یہی رقم ملک کی ترقی پر خرچ ہوتی تو ملک اس وقت تعمیرو ترقی کے راستے پر گامزن ہوتا۔
...........
/169